کسان ٹریننگ پروگرام سپرٹ سسٹم پروڈکٹویٹی انوویٹورائس ٹریننگ کو کامیابی کے ساتھ مکمل

پنجاب کے پانچ اضلاح میں کسانوں کو پیداوار بڑھانے،گندم اور چاول کی کاشت کے موثر طریقوں سے روشناس کروایا گیا ماہرین اور ٹرینرز کی ٹیموں نے کسانوں کے ساتھ مل فصلوں کی پیداواری سائیکل میں حصہ لیا

پیر 3 اگست 2015 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اینگرو فاؤنڈیشن اور اینگرو ایگزمپ ایگری پروڈکٹ کے باہمی اشتراک سے کسانوں کے لیے ٹریننگ پروگرام سپرٹ سسٹم پروڈکٹویٹی انوویٹورائس ٹریننگ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ یہ ٹریننگ پروگرام اپنی طرز کا واحد پروگرام ہے جس کے تحت پنجاب کے پانچ اضلاح میں چھوٹے کسانوں کو پیداوار بڑھانے، پانی کا کم استعمال، گندم اور چاول کی کاشت کے موثر اور جدید طریقوں سے روشناس کروایا گیابیس مہینے طویل سپرٹ ٹریننگ پروگرام میں ایگریکلچر کے ماہرین اور ٹرینرز کی ٹیموں نے 10,782کسانوں اور 644،1 زمین پر کام کرنے والے مزدوروں کو کاشت کے جدید طریقوں، پانی کا استعمال میں کٹوتی، پودے کی آبادی کی دیکھ بھال اور چاول گندم کی عمدہ فصل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے روشناس کروایا اور تربیت فراہم کی. سپرٹ ٹریننگ کا آغاز دسمبر 2013 میں ہوا اور جولائی2015 میں اس کا اختتام ہوا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو ٹی وی ای ٹی ریفارم سپورٹ پروگرام کا تعاون حاصل ہے. ٹی وی ای ٹی کی فنڈنگ یورپین یونین، برطانیہ، ہالینڈ، جرمنی اور ناروے کے سفارت خانے کرتے ہیں. اس منصوبے کو جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زی) کی طرف سے بھی کمیشن کیا گیا. جبکہ جی ایم بی ایچ نے اس منصوبے کو لاگو کیا۔پنجاب کے پانچ اضلاح شیخوپورہ، گوجرانوالہ سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور مرید کے، کے 40-50 دیہاتوں کے کسانوں کو ٹریننگ دی گئی. سپرٹ کی ٹیموں نے ان دیہاتوں میں ٹریننگ متعلق لٹریچر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ سیمینار بھی منعقد کے. کسانوں کے اجلاس، بریفنگز اور عوامی رابطہ مہم بھی چلائی گئی. ماہرین اور ٹرینرز کی ٹیموں نے کسانوں کے ساتھ مل فصلوں کی پیداواری سائیکل میں حصہ لیا۔

کسانوں کو فصل کاشت کرنے کے جدید طریقوں سے روشناس کروایا گیا جیسے براہ راست چاول کا بیج بونے کے طریقہ (ڈی ایس آر)، متبادل بھگونے اور سکھانے کا طریقہ کار (اے ڈبلو ڈی)، زیادہ سے زیادہ پودوں کی آبادی کی مینجمنٹ (او پی پی ایم)، گندم کی کٹائی کے جدید طریقہ کار جس کے ذریعے معمولی سی فصل بھی ضائع نہ ہو. اس ٹریننگ پروگرام کی خاص بات ٹارگٹ اراضی میں چاول کی فصل کٹائی کی کٹ کو اپ گریڈ اورانسٹال کرنا تھا منصوبے کے تحت 200 منفرد کٹائی کٹ کسانوں میں تقسیم کی گیں. یہ کٹ کٹائی کرنے والے گاڑیوں میں بھی لگائی جاسکتی ہے اور اس سے دوران کٹائی فصل کو نقصان یا ضا ئع ہونے کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے سپرٹ پروگرام کا مقصد ایک سازگار ماحول تیار کرنا ہے جس میں پیداواری عمل جدید خطوط پر استوار ہو، دیرپا اور پائیدار ہو۔

ٹریننگ کے ختم ہوجانے کے باوجود جدید ٹیکنالوجیوں سے مزید کسانوں کو روشناس کروانے کے لیے 525 پہلے کسانوں کو اینکرز بنایا گیا ہے. مطلب انہیں ایسی ٹریننگ دی گئی ہے کہ وہ دوسرے کسانوں کو بھی ٹریننگ دینے کے قابل ہوں اور جدت کا یہ سلسلہ چلتا رہے۔سپرٹ فیلڈ ٹریننگ کی بدولت چاول پیدا کرنے والے کسانوں کی پیداواری صلاحیتوں میں آٹھ سے دس فیصد پر ایکڑ تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پانی کی بچت25 سے35 فیصد تک بڑھی ہے. علاوہ ازیں ٹریننگ کے ذریعے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروا دیا گیا ہے تاکہ ان کی آمدنی اور معیار زندگی بہتر ہو اور ملک میں فوڈ سیکورٹی ہو یہی سپرٹ ٹریننگ پروگرام کا مقصد ہے ۔

اینگروفاؤنڈیشن اینگروکارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے۔ جس کا مقصد اینگروکارپوریشن کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :