نفرتوں کا درس دینے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ٗ انجمن طلباء اسلام

یعقوب قادری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ٗسالانہ برسی سے خطاب

پیر 3 اگست 2015 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) طلباء اور معصوم بچوں کو دہشت گردی اور نفرتوں کا درس دینے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ،تعلیمی ادارے غنڈوں کی اماج گاہ بنے ہوئے ہیں ایسے حالات میں طلباء کے لئے تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے انجمن طلباء اسلام کے بانی رکن مولانا یعقوب قادری شہید کی دوسری سالانہ برسی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جب سے طلباء یونین کے الیکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے غنڈہ گردی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے طلباء اور طالب علم راہنماؤں کو سر عام شہیدکر دیا جاتا ہے اگر فیڈرل اور صوبائی حکومت نے یعقوب قادری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کے لئے فوری اقداما نہ کئے تو ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہوگا،اس موقع پر مرکزی سیکر ٹری جنرل محمد ریحان طاہر نے شہید یعقوب قادری کی ملی ،دینی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیٰ تحریک اور نفاذ نظام مصطفیٰ ؐ کے لئے آپ کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں ،اس موقع پر سابق مرکزی صدور ارحم سلیم قادری، سید آفتاب عظیم بخاری کے علاوہ بانی اراکین اور اہم سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :