کنٹرول لائن چکو ٹھی اوڑی امن برج سے92 مسافروں نے کراسنگ کی

پیر 3 اگست 2015 17:03

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سرینگر مظفرآبا بس سروس لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکو ٹھی اوڑی امن برج سے92 مسافروں نے کراسنگ کی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر سے 60مسا فر مقبو ضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ وادی32 سے مسافر آزاد کشمیر آئے چکوٹھی ٹریڈ اینڈ ٹریول سنٹر پر پانی کی گذشتہ دو ہفتوں سے شدید قلت ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے مسافروں ،تاجروں ،ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سا مناتفصیلات کے مطابق پیر کے روز دو طرفہ بس سروس معمول کے مطابق جاری رہی بس کے بعد آج منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت بھی ہو گی جو جمعہ تک بغیر وقفہ کے جاری ہے گی تجارت کے لیے دونوں اطراف کے ٹرمینل پر ما ل بردار ٹر ک پہچناشروع ہو گئے ہیں چکوٹھی ٹرید سنٹر پر دو ہفتوں سے پا نی کی قلت کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے پیر کے روز مقبوضہ کشمیر سے آنے والے افراد نے چکوٹھی ٹرمینل پر پانی نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے عوامی حلقو ں نے فوری طور پر ٹریڈ سنٹر پر پانی کی نئی لائن لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے سرحد کے اس پا ر غلط پیغام جا رہا ہے حکام کو فوری طور پر اس کا نوٹس لے کر پانی کی وافر فراہمی کے احکامات جاری کر نے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :