خیبرپختونخوا ،سابق صوبائی وزیر مرید کاظم کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار

پیر 3 اگست 2015 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی احتساب بیورو ( نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر مرید کاظم کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا کرپشن میں ملوث ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران قیوم نواز ، گل حسن اور ریاض محمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب بیورو ( نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر محصولات کو گرفتار کر لیا ۔

مرید کاظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کی اورایک ہزار 976 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے بیچی جبکہ مرید کاظم نے 182 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے متعدد افسران کو بھی نیب نے حراست میں لے لیا جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تین سینئر افسران قیوم نواز ، گل حسن اور ریاض کو بھی نیب نے حراست میں لے لیا ہے ان افسران نے مزید کاظم کے ساتھ مل کر غیر قانونی کام اور کرپشن کی ۔

نیب نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ ( نیب) ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سابق صوبائی وزیر سید مرید کاظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزارت دفاع کو182 کنال کی زمین محکمہ مال کے افسران کو الاٹ کی جبکہ یہ زمین نیوی افسران کیلئے مختص کی گئی تھی۔

صوبائی حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 17578ایکڑ زمین وزارت دفاع کو ٹرانسفر کی تھی جس میں نیوی کا حصہ1057 ایکڑ زمین بنتی تھی،نیول افسران نے بھی غلط دعویٰ کیا تھا کہ 246 ایکڑ زمین کاشت کے قابل نہیں ہے جس کے متبادل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ کر رکھا تھا تاہم متبادل زمین الاٹ کرنے کا اختیار صرف وریراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو ہے،مرید کاظم نے سابق سینئر ممبر ریونیو احسان اللہ مسعود سے سازباز کرکے غیر قانونی طریقہ سے این ایف آراو کو الاٹ کردی اس زمین میں رہائشی اور کمرشل زمین بھی تھی حالانکہ انہیں زرعی زمین الاٹ کرنے کا اختیار دیا جاسکتا تھا اس کے بدلے نیوی کے ریٹائرڈ افسر سرفراز احمد نے182 کنال زمین محکمہ مال کے کرپٹ افسران کو الاٹ کردی،۔

سید مرید کاظم ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ایک بزرگ کے دربار کے گدی نشین بھی ہیں اور علاقے میں ان کے لاکھوں مریدین بھی ہیں جن کو یہ روحانی درس بھی دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :