قدیم تا نگہ اسٹینڈ کسی با اثر شخص کو الا ٹ نہیں کیا گیایہ محکمہ ہذا کی سر کاری ملکیت ہے،صوبائی محکمہ امو ر حیو انا ت

پیر 3 اگست 2015 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) مقامی اخبار میں قدیم تا نگہ اسٹینڈ کی مسما ر ی کے حوالے سے شائع بیان کی وضا حت کر تے ہو ئے صوبائی محکمہ امو ر حیو انا ت وڈیر ی تر قیات نے کہا ہے کہ مذکو رہ تا نگہ اسٹینڈ کسی با اثر شخص کو الا ٹ نہیں کیا گیا بلکہ یہ محکمہ ہذا کی سر کاری ملکیت ہے جسکا کچھ حصہ گز شتہ سال اپنی بو سیدگی کی وجہ سے منہدم ہو گیا تھا اب عوام اور کوچو انو ں کی سہولت کیلئے اسے ازسر نو جدید اور خو بصو رت طرز پر تعمیر کر نے کیلئے محکمہ نے صوبائی حکومت کے تعاون سے اس کا پی سی ون کے تحت فنڈ منظور کر وایاہے جس کے تحت گھو ڑا اور گدھے گاڑی میں جتے گئے جا نو روں کو سرد گرم موسم میں درکار ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں گیااور ساتھ ہی شہر کی خو بصورتی میں بھی اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گز شتہ روز سیکر ٹری محکمہ امو ر حیو انا ت کی ہدایات پر ڈائر یکٹر جنرل محکمہ امو ر حیو انا ت و ڈیر ی تر قیا ت نے میٹر و پو لیٹن کارپوریشن کو ئٹہ کے ہمراہ مو قع ہذا کا دورہ کیا اور وہاں جاری تر قیاتی کام پر اطمینان کااظہا ر کر تے ہو ئے ڈویژنل ڈائر یکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر امو ر حیو انا ت کو کہا کہ مذکو رہ کام کو پی سی ون کے تحت معیا ری اور جلد از جلد مکمل کیا جا ئے تاکہ کو چوان اور ان کے جانور اس سے مستفید ہوں ۔

متعلقہ عنوان :