الطاف حسین کے خلاف اب قرار دادوں کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

پیر 3 اگست 2015 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ( ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف اب قرار دادوں کا وقت نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے بھارت الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کو فنانس کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے
روز پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر ) شجاع خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ہر روز پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بازیبا زبان استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کے حالیہ بیانات سے واضح ہو گیا ہے کہ الطاف حسین بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

اور پاکستان کے خلاف بھارت سے مدد مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی قوت ہے مگر پارٹی میں را کے عناصر بھی موجود ہیں بھارت الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے اور ان کو فنانس کرتا ہے وزیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے پاک فوج کے خلاف بیانات ناقابل مذمت ہیں کسی کو بھی پاکستان میں بھارتی کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اب وقت آ گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار دادوں کے بجائے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں ۔