موٹر سائیکل چور کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا

پیر 3 اگست 2015 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اسلام آباد کی سول عدالت نے موٹر سائیکل چور وقار حسین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ملزم وقار حسین سے تھانہ نیلور کی حدود میں پولیس نے چوری کا موٹر سائیکل برآمد کیا تھا جس پر پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لے کر عدالت پیش کیا تھا اور عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا ۔ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کئے جانے پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا مقدمے کے تفتیشی افسر اے ایس آئی خالد خان کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی چوریوں کے بارے انکشاف کیے ہیں ۔