وفاقی دارالحکومت کے خصوصی پولیس یونٹ کی تشکیل میں تاخیر ، یونٹ کی ابھی تک منظوری نہیں مل سکی

پیر 3 اگست 2015 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے حصے کا خصوصی یونٹ اب بھی صرف کاغذوں پر موجود ہے اس فورس کی تجویز درالحکومت اسلام آباد پولیس نے پیش کی تھی تاہم ابھی اس کی منظوری باقی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ فورس دیگر ممالک کی فورسز ایس ڈبلیو ٹی ( SWAT) کی طرح ہو گی ۔ سینئر پولیس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تاخیر اس وجہ سے ہو رہی ہے کیونکہ پروجیکٹ کے تصور کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ابھی تربیتی نصاب ، ٹرینرز اور ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے فیصلے ابھی طے ہونا باقی ہیں ۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ جب پی سی PC منظور ہو جائے گا تو اس کے بعد کانسٹیبلز ، سب انسپکٹرز اور دیگر سٹاف کی بھرتی کے لئے اشتہار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں اور دیگر ارکان کے لئے بھی تجاویز بھی طلب کر لی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں نئی فورس کے لئے گنجائش موجود نہیں ہے اور 200 سے 300 ایکڑ کی درخواست کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :