گورداسپور حملہ، 2 دہشتگرد بھارتی شہری خالصتان تحریک کے سرگرم کارکن ہیں،رپورٹ

پیر 3 اگست 2015 16:38

گورداسپور حملہ، 2 دہشتگرد بھارتی شہری خالصتان تحریک کے سرگرم کارکن ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )گورداس پور پولیس سٹیشن پر حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے 2 کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے جو پچھلے دنوں گولڈن ٹیمپل امرتسر میں ہونے والی ایک تقریب میں خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقگورداس پور حملے میں ملوث دو دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہی ہے اور یہ دونوں پچھلے دنوں گولڈن ٹیمپل امرتسر میں ہونے والی ایک تقریب میں خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے، ان کا تعلق خالصتان تحریک سے ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت نے اس حملے کے فوری بعد جب پاکستان پر الزام لگانا شروع کیا تو اس وقت تک نہ ان حملہ آوروں کے متعلق کہ ان کی تعداد کتنی ہے، یہ کتنی ہیں اور کہاں سے آئے ان تمام چیزوں کا علم نہ ہونے کے باوجود صرف پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

یہ بات سامنے آجانے کے بعد کہ حملہ آوروں کا تعلق خالصتان تحریک سے ہے اور وہ بھارتی شہری ہیں اور گولڈن ٹیمپل کی تقریب میں خالصتان کے نعرے لگارہے تھے تو بھارتی میڈیا اور بھارتی حکام نے یوٹرن لے لیا۔ گرپیت سنگھ اور رندیب میں سے ایک کے والد کو خالصتان تحریک چلانے پر حکومت نے مروادیا تھا۔