وزیراعظم کل سکھر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے

پیر 3 اگست 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کل منگل کو ایک روزہ دورے پرسکھر جائیں گے،وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کل منگل کو سکھر کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم نواز شریف سکھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سیلاب متاثرین سے خطاب اور متاثرین میں امدادی اشیاء کے پیکٹ بھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :