کراچی ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے روٴف صدیقی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی

پیر 3 اگست 2015 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سابق صوبائی وزیر اور رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کے خلاف کٹوائی جانے والی مزید 6 ایف آئی آرز میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں رؤف صدیقی نے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ تمام ایف آئی آرز کو ایک جگہ کر کے ایک ایف آئی آر چلائی جائے جس کی ہائی کورٹ نے منظوری دے دی۔ رؤف صدیقی نے ہائی کورٹ سے مزید استدعا کی کہ بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ان ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ اور انسدادِ دہشتگردی دونوں عدالتوں نے میری ضمانتیں منظور کیں، مجھے انصاف فراہم کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :