اسلام آباد : پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ دو یا تین افسران اٹھ کر آرمی چیف کو تبدیل کر دیں۔ آرمی چیف راحیل شریف نے ڈیڑھ سال میں سب کا دل جیت لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 16:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے انہوں نے کہا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو حکومت ، فوج اور عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی افواہ سراسر غلط ہے کیونکہ آرمی چیف نے ڈیڑھ برس میں تمام لوگوں اور حکومت کا دل جیت لیا ہے.ا نہوں نے مزید کہا کہ دو، تین یا چار افسران مل کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو تبدیل نہیں کر سکتے. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور عوام پاک فوج کے ساتھ ہے.