وزیر تعلیم کا احتجاج رنگ لے آیا ، سیکرٹری تعلیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 3 اگست 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سندھ کے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی کا احتجاج رنگ لے آیا ، سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کو تبدیل کرنے کے لئے سمری تیار کرلی گئی ہے ، وزیر اعلی سندھ تبدیلی کی منظوری لینے دبئی روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ کے نئے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی نے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی موجودگی میں وزارت کا قلمدان سنبھالنے سے انکار کر رکھا ہے ، فضل اللہ پیچوہو پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی رشتہ دار ہیں جس کے باعث محکمہ تعلیم میں ان کا ڈنکا بجتا ہے ، گذشتہ پندرہ روز کے دوران محکمہ تعلیم میں کھینچا تانی کی فضا ہے جس کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات کے فیصلے سمیت دیگر امور میں بدانتظامی دیکھی جارہی ہے ، تاہم اب وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی کا احتجاج رنگ لے آیا اور سیکرٹری تعلیم کو تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ سمری کی منظوری کے لئے دبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ آصف زرداری سے ملاقات کرینگے اور میر ہزار خان بجارانی کے تحفظات سے آگاہ کرینگے

متعلقہ عنوان :