اشفاق قائم خانی کا قتل،سندھ بھر میں وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ‘سائلین کو مشکلات کا سامنا

پیر 3 اگست 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کراچی میں گزشتہ روز اشفاق قائم خانی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن اورسندھ بار کونسل نے صوبے بھر میں پیر کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیا۔اشفاق قائم خانی ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے قتل کے خلاف وکلا پیر کوسٹی کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں احتجاجاعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہوئی۔

اس موقع پر سٹی کورٹ کا مین گیٹ بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی ۔وکلا کے بائیکاٹ کے باعث جیلوں سے قیدیوں کوبھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ بار کونسل نے اشفاق قائم خانی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :