ایڈیشنل جج مستقل کیس،سندھ ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کر دیں

پیر 3 اگست 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ججوں کو مستقل نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سرکٹ بینچ حیدر آباد اور سکھر کی جانب سے دائر کی گئی درخواستیں مسترد کر دیں۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ریاضت علی اورجسٹس فاروق چنا کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

لارجر بینچ نے حکم دیا کہ ایڈ ہاک بنیادوں پر ججز تعینات نہیں کیے جا سکتے۔درخواست غلط سوچ کے ساتھ دائر کی گئی ہے اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔ درخواستیں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، سرکٹ بینچ حیدر آباد اور سکھر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔درخواستوں میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور صدر مملکت کی جانب سے ایڈیشنل ججوں کو مستقل نہ کرنے کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :