مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی12 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 59ارب 5کروڑ سے زائد کی منظوری

پیر 3 اگست 2015 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی12 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 59ارب 5کروڑ 75لاکھ72ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں جن12ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ و کنٹرول اور کمیونیکیشن پروگرام کیلئے 13ارب 38 کروڑ 76 لاکھ 79 ہزارروپے، شاہدرہ کمپلیکس آف مونومنٹس کے تحفظ اور بحالی کیلئے (ترمیمی)46 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ سدرن لوپ (پیکج 1) (لینڈ ایکوزیشن اینڈ سہولیات کی متبادل جگہ )کیلئے 5 ارب 42 کروڑ 55 لاکھ 95 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ سدرن لوپ (پیکج 2) (لینڈ ایکوزیشن اینڈ سہولیات کی متبادل جگہ )(ترمیمی)کیلئے9 ارب 95 کروڑ 65 لاکھ 94 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ سدرن لوپ (پیکج 3) (لینڈ ایکوزیشن اینڈ سہولیات کی متبادل جگہ )کیلئے5 ارب 82 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ (پیکج 9)ہربنس پورہ کینال کراسنگ پر انٹر چینج کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 2 ارب 37 کروڑ 62 لاکھ 15 ہزار روپے، موجودہ ملتان روڈ لاہور پر ٹھوکر نیاز بیگ سے چوبرجی (سیوریج ڈرینج اور واٹر سپلائی سسٹم) (پیکج3) (ترمیمی) کی بحالی اور بہتری کیلئے 2 ارب 4 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار روپے، خادم پنجاب روڈز پروگرام (ساؤتھ زون) کے تحت 10 سے 12 فٹ رورل روڈز کی کشادگی اور بہتری کیلئے 8 ارب 2 کروڑ 50 لاکھ 58 ہزا ر روپے، خادم پنجاب روڈز پروگرام (پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹس نارتھ زون میں رورل روڈز کی بحالی اور کشادگی ) (امبریلا پی سی ون)(ترمیمی) کیلئے 9 ارب 89 کروڑ 20 لاکھ روپے، ضلع چکوال میں اودروال سے نلا روڈ لمبائی 43 کلومیٹر روڈ کی کشادگی اور بہتری کیلئے 78 کروڑ 29 لاکھ 95 ہزار روپے، مری میں اولڈ راولپنڈی - مری روڈ اور اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ زونیزیشن آف مری ہل کیلئے ٹوپوگرافی سروے اور جیو ٹیکنیکل سٹڈیز کی مد میں (ترمیمی) 5 کروڑ روپے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن کے قیام کیلئے 82 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار روپے شامل ہیں۔