ایئرپورٹ حملہ کیس، استغاثہ کے گواہوں کو 10 اگست کو طلب کرلیاگیا

پیر 3 اگست 2015 15:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں مزید گواہوں طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کراچی میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی انور نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ایئرپورٹ پر حملے میں ہلاک 35 افراد کی لاشوں کامعائنہ کیا جن میں سے 10 لاشیں دہشت گردوں جبکہ 25 ایایس ایف کے جوانوں کی تھیں، کچھ افراد کی اموات جلنے سے جبکہ کچھ کی فائرنگ سے ہوئی۔

عدالت نے اے ایس آئی انور کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایئر پورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان آصف ظہیر،ندیم اور سرمد صدیقی گرفتار ہیں۔

متعلقہ عنوان :