سابق صدر زر داری کے بلاوے پر وزیر اعلیٰ سندھ دبئی روانہ ہو گئے

پیر 3 اگست 2015 15:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سابق صدر آصف علی زر داری کے بلاوے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی روانہ ہو گئے،آصف زرداری کوسندھ میں سیلاب کی صورتحال اور ہونے والے نقصانات ،کور کمانڈرز سے ہونے والی ملاقات اور سندھ میں تبادلے و تقرریوں سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا،جس پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث بننے والی صورت حال اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس آصف علی ز رداری کی قیادت میں دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر دروبدل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :