سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا جیلوں میں کرپشن پر تشویش کا اظہار

پیر 3 اگست 2015 15:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات نے جیلوں میں کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں ، اگلے اجلا س میں سیکرٹری جیل خانہ جات اور تمام آئی جیز کو طلب کرلیا گیا ۔ کمیٹی نے نادرا حکام کو سمارٹ کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی ، کمیٹی نے غیرملکی جاسوس ایجنسیوں کے وفاقی دارالحکومت میں موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ان کیمرہ اجلاس میں کمیٹی کو بتایا جائے جس میں تمام خفیہ ایجنسیوں کو بھی بلایا جائے ۔

پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا جلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر اے رحمن ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدا ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جیل کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ سینیٹرل سٹاف ٹریننگ اکیڈمی جیل عملے اور افسران کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق کرنا چاہتی ہے ، جیل حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ ہمارے پاس 1957 کا خریدا ہوا اسلحہ ہے ، 2003ء میں آٹھ جی تھری رائفلز خریدی اور 2004ء میں 3 ایم جی تھری گنز خریدی گئیں ۔

ہمیں اکیڈمی کیلئے 20.2 ملین فنڈ ملتا ہے جبکہ 41.2 ملنی فنڈ ہم نے مانگا تھا ۔ اس پر کمیٹی نے جیل حکام کو جیل میں کرپشن کی روک تھام کی ہدایت کی ۔ کمیٹی نے کہا کہ جیل میں جیمرز کے باوجود موبائل استعمال ہورہے ہیں ، خواتین کیلئے الگ جیل قائم کی جانی چاہیے ، جس کا سٹاف بھی خواتین ہوں ، کمیٹی میں موجود نادرا حکام سے کمیٹی نے استفسار کیا کہ سمارٹ کارڈ میں سیکیورٹی فیچرز کتنے ہیں ، نادرا حکام جس کا جواب نہیں دے سکے جس پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ اگلے اجلا سمیں کمیٹی کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :