الطاف حسین اردو بولنے والوں کے ماتھے کا داغ بن چکے ہیں، قومی مفادات سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، بیرونی قوتوں نے بھی بیرونی اداروں کوایسے ٹارگٹ نہیں کیا جیسے الطاف حسین نے کیا، کوئی محب وطن جماعت الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق نہیں کر سکتی، الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد آ سکتی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا الطاف حسین کے بیان پر رد عمل

پیر 3 اگست 2015 15:56

الطاف حسین اردو بولنے والوں کے ماتھے کا داغ بن چکے ہیں، قومی مفادات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین اردو بولنے والوں کے ماتھے کا داغ بن چکے ہیں، قومی مفادات سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، بیرونی قوتوں نے بھی بیرونی اداروں کوایسے ٹارگٹ نہیں کیا جیسے الطاف حسین نے کیا، کوئی محب وطن جماعت الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق نہیں کر سکتی، الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نیٹو افواج کو پکار رہے ہیں، وہ خود کئی نیٹو ممالک میں ملزم ہیں،نیٹو ممالک الطاف کی مدد کو نہیں آئیں گے،الطاف حسین اردو بولنے والوں کے ماتھے کا داغ بن چکے ہیں، حکیم سید صلاح الدین اور دیگر کو راستے سے کیوں ہٹایا گیا، الطاف حسین ایم کیو ایم پر بوجھ بن چکے ہیں، قومی مفادات سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، بیرونی قوتوں نے بھی بیرونی اداروں کوایسے ٹارگٹ نہیں کیا جیسے الطاف حسین نے کیا، کوئی محب وطن جماعت الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق نہیں کر سکتی، الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد آ سکتی ہے۔