رینجرز پنجاب کے 23 ویں انسداد دہشت گردی دستے کی پاسنگ آوٹ تقریب

پیر 3 اگست 2015 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستان رینجرز پنجاب کے 23 ویں انسداد دہشت گردی دستے کی پاسنگ آوٹ تقریب جبکہ انسداد دہشت گردی فورس کے 23ویں دستے کے 120 نوجوانوں نے پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی ۔ سوموار کے روز پا کستان رینجرز پنجاب کی پاسنگ آوٹ تقریب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف فارمیشنز کے عملی مظاہرے کیے جبکہ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرحد پار جارحیت کے بھرپور مقابلے ، دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو سکیورٹی مسائل اور سرحد پار سے جارحیت کا سامنا ہے‘ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلے اور وطن عزیز کے ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے رینجرز کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی‘ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کو دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں کی مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن پر قابو پانے کیلئے فورس اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :