بھارت الطاف حسین اور انکے ساتھیوں کو فنانس کر تا ہے‘ اب الطاف حسین کے خلاف قرار دادوں نے عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے‘ایم کیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے مگر ایم کیوایم میں ”را “کے فنڈز عناصر“بھی موجود ہے‘ایم کیوایم کے لوگوں کو بھارت میں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے ٹر ینگ اور حکمت عملی بھی بنا کر دی جاتی ہے ‘پاکستان میں کسی کو بھارت کا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک سے امن دشمنوں اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا ئیگا

صوبائی وزیر داخلہ کر نل (ر) شجاع خانزادہ کی گفتگو

پیر 3 اگست 2015 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کر نل (ر) شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ بھارت الطاف حسین اور انکے ساتھیوں کو فنانس کر تا ہے اور اب الطاف حسین کے خلاف قرار دادوں نے عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے‘ایم کیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے مگر ایم کیوایم میں ”را “کے فنڈز عناصر“بھی موجود ہے‘ایم کیوایم کے لوگوں کو بھارت میں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے ٹر ینگ اور حکمت عملی بھی بنا کر دی جاتی ہے ‘پاکستان میں کسی کو بھارت کا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک سے امن دشمنوں اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا ئیگا ۔

سوموار کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کر نل (ر) شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ الطاف حسین بھارت کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے امن اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور افواج پاکستان کے خلاف انکے بیانات سے پوری قوم کے سامنے الطاف حسین کا اصل چہر ہ بے نقاب ہو چکا ہے اور حکو مت پاکستان بھی آئین وقانون کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کاروائی کیلئے بر طانیہ سے بات کر رہی ہے اور کسی بھی پاکستان میں افواج پر تنقید اور ملک میں بھارت کا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیلئے اسلام آباد اور روالپنڈی ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور پاکستان میں بھارت کے فنڈز سے دہشت گردی کرنیوالوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی اور الطاف حسین کے خلاف قرار دادیں نہیں عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔