پولیس کامدارس میں سرچ آپریشن،14مشتبہ افراد زیرحراست

پیر 3 اگست 2015 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پولیس نے مدارس میں سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد کا تعلق فاٹا، کوئٹہ اور جنوبی پنجاب سے ہے۔لاہور کے علاقے جوہرٹان میں واقع مدارس میں رہائش پذیر افراد کو چیک کرنے کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کوائف مکمل نہ ہونے پر مدارس میں رہائش پذیر چودہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق کوئٹہ، پشاور، فاٹا اور جنوبی پنجاب سے ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد نے اپنے کوائف کی تضدیق کروا دی ہے ان کو رہا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :