کراچی : پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کے لیے کیمپس قائم کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 15:37

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کے لیے کیمپس قائم کر دئے ہیں. تفصیلات کے مطابق کیمپس راشد منہاس روڈ، سن سیٹ کلب، کریک کلب،ڈیفنس فیر ٹو اور گالف کلب وغیرہ میں قائم کیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے چینی، دودھ، دالیں، پتی، چاول، کوکنگ آئل، جوس ، بسکٹ اور منرل واٹر پاک فوج کے امدادی کیمپس میں جمع کروایا جائے . تاہم امدادی سامان کسی قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر بھی جمع کروایا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں.

متعلقہ عنوان :