لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کےمقتول رہنماء ضیا الرحمن فاروقی کے بیٹے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 3 اگست 2015 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار عثمان فاروقی نے موقف اختیار کیا کہ انکے والد کے قتل کے بعد پولیس مسلسل انکے اہل خانہ کو حراساں کر رہی یے.پولیس نے اسکے بھائی ریحان محمود ضیاء کو کئی روز سے کسی قانونی جواز کے بغیر اٹھا رکھا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پولیس انکے بھائی کو کسی مقدمے میں نامزد نہ کر دیے یا پولیس مقابلے میں نہ مار دے.جس پر عدالت نے کالعدم کالعدم تنظیم کےمقتول رہنماء ضیا الرحمن فاروقی کے بیٹے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سی پی او فیصل آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی.عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کے اہل خانہ کو حراساں کرنے سے بھی روک دیا.