لاہور ہائیکورٹ نے پانچ سو کینال اراضی کی خریداری پر کروڑوں روپے ٹیکس نافذ کرنے پر شریف فیملی کی جانب سے دائر ریفرنس منظور کرتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس کی اپیل مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 3 اگست 2015 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم نے انچاس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا.تحریری فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے نوے روز کی بجائے سیاسی دباو پر ساڑھے تین سال کے بعد متعلقہ فورم پراپیل دائر کی.انکم ٹیکس کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں نوے روز میں اپیل دائر کرنا قانونی تقاضا ہے.

(جاری ہے)

اپیلٹ ٹربیونل کو قانونی تقاضے کے برعکس دائر اپیل کی سماعت کرنے اور فیصلہ دینے کا اختیار نہیں تھا.فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف شریف فیملی کی طرف سے دائر ریفرنس بالکل درست ہے,,,انیس سو اٹھاسی میں پانچ سو کینال اراضی کی خریداری پر محکمہ انکم ٹیکس نے شریف فیملی کو کروڑوں روپے ادائیگی کا نوٹس بھجوایا تھا.شریف فیملی نے اس ٹیکس کے خلاف انکم ٹیکس کمشنر سے رجوع کیا تو انہوں نے ٹیکس بےبنیاد قرار دے دیا ..

متعلقہ عنوان :