پنجاب میں جامن کا زیر کاشت رقبہ 1087 ہیکٹرز اور پیداوار 7140 ٹن ہے،نظامت زرعی اطلاعات

پیر 3 اگست 2015 15:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق پاکستان میں جامن کازیر کاشت رقبہ 1228 ہیکٹرز ہے اور پیداوار 7691 ٹن ہے جبکہ پنجاب میں جامن کا زیر کاشت رقبہ 1087 ہیکٹرز اور پیداوار 7140 ٹن ہے۔ ترجمان کے مطابق جامن کا پھل غذائی اور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اطباء اسے ذیابیطس میں مفید گردانتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جامن کے پھل سے سرکہ و شربت بھی بنایا جاتا ہے جو کہ جسم کی گرمی اور ہاضمے کے علاج کے لئے مفید بتایا جاتا ہے۔ جامن کو مختلف قسم کی زمینوں میں لگایا جا سکتا ہے لیکن ریتلی، سخت تہہ والی اور سیم زدہ زمین اس کی کاشت کیلئے غیر موزوں ہے۔جامن کی اچھی بڑھوتری اور پیداوار کے لئے گہری اور اچھے نکاس والی بھاری میرا زمین زیادہ موزوں ہے۔