ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے تحفظات دورکرنا چاہتے ہیں ‘ طارق باجوہ

پیر 3 اگست 2015 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے تحفظات مذاکرات کے ذریعے دور کرنا چاہتے ہیں ‘ہمارے دروازے ہراس شخص کیلئے کھلے ہیں جو مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا کہ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور کسی بھی نوعیت کے مذاکرات کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں۔ طارق باجوہ کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس صرف ٹیکس نادہندگان کیلئے ہے۔