دریا ئے سند ھ بپھرگیا، فلڈ الر ٹ جا ری

پیر 3 اگست 2015 15:02

بھکر ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) دریا ئے سند ھ بپھر گیا،پانی کی سطح میں مسلسل اضا فہ، فلڈ الر ٹ جا ری کردیاگیا،سٹا ف کی چھٹیا ں منسو خ کردی گئیں،با رشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ،40ملی میٹر با رش ریکا رڈ،حا دثا ت اور کر نٹ لگنے سے دوافراد جا بحق ہوگئے،پند رہ افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع۔ دریائے سند ھ میں چشمہ کے مقا م پر پا نی کی سطح چھ لا کھ کیو سک سے تجا وز کر گئی۔

ڈی سی او احمد مستجا ب کرا مت کے مطا بق ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر فلڈ وارننگ جا ری کر تے عملہ کی شفٹ کادورا نیہ آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کر دیا گیا اور چھٹیا ں منسو خ کر دی گئی ہیں جبکہ دریا ئے سند ھ میں شا م پا نچ بجے کی ریڈ نگ کے مطا بق چشمہ بیرا ج پر پا نی کی آمد 6لا کھ12ہز ار 87اور پانی کا اخرا ج6لاکھ9ہزا ر4سو 82 کیو سک ریکا رڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ،ہیلتھ و دیگر ٹیمیں ہنگا می صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں مختلف6 مقا ما ت پر ،نو تک،بہل،مجو کہ ،حسن شا ہ،کلو ر کو ٹ،پنجگرا ئیں میں لا ئف جیکٹس ،کشتیا ں و دیگر امدا دی ساما ن پہنچا دیا گیا ہے ،فلڈ فورسٹ کا سٹنگ ڈویژن کے مطا بق پا نی کی سطح میں مز ید اضا فہ ہو سکتا ہے اور اگلے 24گھنٹو ں میں چشمہ بیرا ج سے 6لا کھ 40ہزا ر کیو سک کا ریلا گزر سکتا ہے، دریا خا ن خیبر پختوانخوا ہ پل کے مقا م پر اونچے درجے کے سیلا ب کا خطر ہ ہے،دریا ئے سند ھ کے نز دیک آبا د لو گو ں کو محفو ظ مقا ما ت پر منتقل ہو نے کی ہدا یت کی ہے جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطا بق کپا ہی اورحید را ٓبا تھل میں با رش کی وجہ سے مکا ن کی چھتیں گر نے سے پا نچ افراد زخمی ہو ئے جنہیں طبی امدا د دے کر تحصیل ہیڈ کوا ٹر اسپتا ل نو ر پو ر تھل اور رولر ہیلتھ سینٹر حیدرآبا د تھل منتقل کر دیا گیا اور 188ٹی ڈی اے میں بجلی کا شار ٹ سر کٹ لگنے سے نو جوا ن مو قع پر ہی جا بحق ہو گیا ، تا ہم تیسر ے روز بھی با رش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا،جس سے نشیبی علا قوں میں پا نی کھڑا ہو گیا۔

محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق یہ سلسلہ اگلے تین روز تک جا ری رہنے کا امکا ن ہے ،بھکر میں چوبیس گھنٹو ں کے دوران 40 ملی میٹر بارش ریکا ر ڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :