چےئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس

پیر 3 اگست 2015 15:01

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) رکن قومی اسمبلی چےئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون چوہدری محمود بشیر کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس سول ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقامی اراکین قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری ،چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،اراکین صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ،سردار محمد ایوب خاں گادھی ،چوہدری امجد علی جاوید اور عبدالقدیر اعوان نے شرکت کی۔

،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمود بشیر نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :