سعودی عرب سے 80 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

پیر 3 اگست 2015 14:59

سعودی عرب سے 80 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست2015ء) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 80 پاکستانی باشندوں کو واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے آنے والی سعودی ائیرلائن کے پرواز کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں مذکورہ باشندوں کو بے نظیر ائیرپور ٹ پہنچنے کے بعد ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کیا گیا جہاں سے ایف آئی اے نے ضروری کارروائی کے بعد تمام باشندوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔

متعلقہ عنوان :