اسلام آباد : مردم شماری آئندہ سال مارچ یا اپریل میں کروائی جائے گی، تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 14:41

اسلام آباد : مردم شماری آئندہ سال  مارچ یا اپریل میں کروائی جائے گی، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کروائی جائے گی جس کے لئے تیاری شروع کر دی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کروانے کے لیے مکمل طور پر فوج کا تعاون حاصل کیا جائے گا،مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ملک کی آبادی کا مکمل ڈیٹا دسمبر 2016میں حکومت کے حوالے کر دیاجائے گا.

واضح رہے کہ مردم شماری 2018 ء کے انتخابات کے لیے کی جانے والی انتخابی اصلاحات کی مد میں کی جا رہی ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل مردم شماری 1998میں وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی جس کے بعد مردم شماری نہیں کروائی گئیتاہم اب دوبار ہ نوازشریف کے دورہ حکومت میں مردم شماری کروانے کافیصلہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :