پی پی پی نے کرپشن مقدمات ‘نیشنل لوجسٹکس سیل کیس اور شیر شاہ پل کیس کی تحقیقات میں سست رفتاری پر متعدد شکایات جمع کرادیں

پیر 3 اگست 2015 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک آکاوٴنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے اسپیکر ایاز صادق کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اہم کرپشن مقدمات ‘نیشنل لوجسٹکس سیل (ایمن ایل سی) کیس اور شیر شاہ پل کیس کی تحقیقات میں سست رفتاری پر متعدد شکایات جمع کروائی گئی ہے جبکہ پی اے سی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں ا پوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو متعدد شکایات کی گئی ہے کہ پی اے سی کی ہدایات کے باوجود نیب بڑے کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی۔

پیپلز پارٹی رہنما کے ترجمان وقار گیلانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اسپیکر آیاز صادق کو لکھے جانے والے مراسلے میں قائم علی شاہ نے ان سے درخواست کی کہ وہ پی اے سی کی جانب سے نیب کو دیئے جانے والے کیسز پر تحقیقات کو تیز کرنے کے لیے دباوٴ ڈالیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مختلف کیسز پر تحقیقات کیلئے متعدد مراسلے بھیجے گئے ہیں تاہم دونوں محکموں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ متعدد کیسز میں پی اے سی کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تاہم دونوں محکموں نے تحقیقات مکمل نہیں کی خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو لکھے جانے والے مراسلے کے حوالے سے نیب کے ترجمان نوازش علی نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :