لاہور : الیکشن ٹربیونل میں پی پی 147 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 14:37

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں پی پی 147 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماعت میں ایڈووکیٹ انیس ہاشمی کا کہنا تھا کہ حلقہ میں متعدد کاؤنٹر فائلز پردستخط اور مہریں ہی موجود نہیں تھیں. انیس ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ پی پی 147 میں 50 ہزار سے زائد کاؤنٹر فائلز جعلی تھیں. جس پر ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی، واضح رہے کہ پی پی 147 کے امیدوار پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی نےمحسن لطیف کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا ہے.

متعلقہ عنوان :