وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 14:27

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف قرارداد آزاد کشمیر اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے جبکہ اسمبلی میں موجود ایم کیو ایم کے دو وزرا کو الطاف حسین سے لا تعلقی کے لیے الٹی میٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی تقاریر کے خلاف نہ صرف آزاد کشمیر کی حکومت بلکہ آزاد کشمیر کی عوام میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے.