اسلام آباد : سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چئیر مین کمیٹی نے آئی ایس آئی اور آئی بی سے بریفنگ طلب کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 14:10

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : سینیٹ کی قائمہ کمٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں رحمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیوں کے پاکستان میں آپریشن اور ان کی مانیٹرنگ پر آئی ایس آئی اور آئی بی بریفنگ دیں . انہوں نے کہا کہ ہماری فون کالز اور انٹر نیٹ تک کی جاسوسی کی جا رہی ہے ہمیں بتایا جائے کہ اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس کیا صلاحیت ہے.

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے لیے ایسے آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے جن کے سگنلز توڑنا انتہائی مشکل ہے انہوں نے آئندہ اجلاس میں آئی بی اور آئی ایس آئی سے بریفنگ طلب کر لی. اجلاس میں جیلوں میں قید یوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور اسلام جیل کی تعمیر کے حوالے سے بھی چئیر مین کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل پر بھی بریفنگ دی گئی جس رحمان ملک نے اس کی تعمیراتی رپورٹ طلب کر لی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بتایا جائے کہ جیل کی تعمیر پر اب تک کتنا کام ہوا ہے،انہوں نے جیلوں میں ہونیوالی اصلاحات پر عدم اعتماد کا اظہار کیاا ور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو طلب کر لیاسینٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جیلوں میں لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔اسلام آباد کے مضافات میں قائم کچی بستیوں کیخلاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سی ڈی اے وزارت کے ماتحت نہیں تھی اس لیے اسلام آباد میں کچی بستیوں کے خلاف آپریشن نہیں ہو سکا۔