راولپنڈی ‘مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو چچا زاد بھائی جاں بحق ‘ ایک نو جوان زخمی

پیر 3 اگست 2015 14:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) راولپنڈی میں مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوچچا زاد بھائی جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق راجاة سلطان کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص راجہ عنصر اپنے چچا زاد بھائی سمیت جاں بحق ہو گیا ‘راجا عنصر کا بیٹا فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوگیا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جاں بحق ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ریسکیو اہلکار زخمی نوجوان کو بھی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :