کراچی ‘گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب کار پر فائرنگ سے وکیل اشفاق قائم خانی جاں بحق

پیر 3 اگست 2015 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل اشفاق قائم خانی ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار وکیل اشفاق قائمخانی ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے ‘ان کے ساتھی رفعت زیدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ایس پی گلشن اقبال کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ اشفاق قائم خانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :