پاک فوج کے سربراہ کا انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ‘منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی

آرمی چیف نے 2014-15میں ریکارڈ منشیات پکڑنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار

پیر 3 اگست 2015 14:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 2014-15میں ریکارڈ منشیات پکڑنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے جنرل راحیل شریف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہورہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے 15-2014 میں ریکارڈ منشیات پکڑنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :