وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ‘ امن وامان کی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال

پیر 3 اگست 2015 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ‘ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا ‘ ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیاذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آپریشن ضرب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :