کراچی ‘ جعلی پولیس مقابلے میں تین زیر حراست افراد کو زخمی کر نے پر پولیس کے خلاف مظاہرہ

پیر 3 اگست 2015 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے رام سوامی کے مکینوں نے جعلی پولیس مقابلے میں 3زیر حراست افراد کو زخمی کرنے پر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ گارڈن پولیس نے 4روز پہلے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3افراد کو حراست میں لیا تھا جس کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے زیرحراست افراد کی رہائی کیلئے 1لاکھ روپے مانگے اور رقم نہ ملنے پر پولیس نے تینوں افراد کو جعلی مقابلے میں زخمی کردیا۔

دوسری جانب رات گئے ایس پی سٹی ذیشان صدیقی نے دعوی کیا کہ میٹھادر کے علاقے میں ٹیکسٹائل پلازہ کے پاس پولیس مقابلے میں 3ملزمان زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم نظام الدین، عمیر اور سرفراز شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، جس کی اطلاع پولیس کو 15پر ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :