بھکر میں سرچ آپریشن ‘ گھرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

پیر 3 اگست 2015 14:05

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) بھکر سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک گھرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ‘ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اطلاعات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ پوار والا میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اس دوران ایک گھرسے 2ہینڈگرینیڈ، کلاشنکوف، پستول، 2رائفلیں ، سیکڑوں کارتوس، دو موٹرسائیکلیں اور نشہ آور انجکشنز برآمد ہوئے ‘ کارروائی میں ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :