لاہور :لاہور ہائی کورٹ میں شریف خاندان کی انکم ٹیکس ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 13:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے ٹیکس کیس سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے انکم ٹیکس ٹریبونل کا فیصلہ خارج کرتے ہوئے شریف خاندان کی اپیل منظورکرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف مرحوم نے 1989 میں اپنی جائیداد کا غلط تخمینہ لگانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس ایپلٹ ٹریبونل نے 1995 میں میاں شریف کی درخواست خارج کردی تھی،ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ اپیل مقررہ مدت 60 روز کے بجائے ساڑھے 3 سال بعد دائرکی گئی ہے اس لیے اسے خارج کیا جاتا ہے۔شریف فیملی کاموقف تھا کہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پرجاری کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے آج درخواست گزار کا موقف تسلیم کرکے انکم ٹیکس ٹریبونل کا فیصلہ خارج کرتے ہوئے اپیل منظور کرلی ہے. عدالت کا کہنا تھا کہ کارروائی درخواست میں تاخیر پر نہیں بلکہ میرٹ پر کرے.

متعلقہ عنوان :