بھارتی فلموں میں غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال ‘ گائے کے گوشت اور شراب پر پابندی لگانے کے بعد پورن سائٹس کو بلاک کردیاگیا

پیر 3 اگست 2015 13:35

بھارتی فلموں میں غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال ‘ گائے کے گوشت اور شراب ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) بھارتی حکومت کی جانب سے فلموں میں غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال ‘ گائے کے گوشت اور شراب پر پابندی لگانے کے بعد پورن سائٹس کو بھی غیر اعلانیہ طور پر بلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پورچ سائٹس پر پابندی غیر اعلانیہ طور پر لگائی گئی اور اب تک حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موٴقف سامنے نہیں آیا تاہم بھارت کے بیشتر انٹر نیٹ صارفین کو آج بہت سی پارن سائٹ بند ملیں اور جن کی براوزنگ پر پیغام تھا کہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے پورٹل بلاک کردیا گیا اسکرول انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پورن سائٹس کے بلاک ہونے کے پیغامات ماہنگر ٹیلی کام لمیٹڈ بھارتیہ سانچر نیگام لمیٹڈ، ودافون اینڈ اے سی ٹی کے صارفین کو موصول ہورہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے پورن سائٹس پر مذکورہ غیر اعلانیہ پابندی کو مقامی افراد نے ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پورن سائٹس کی براوزنگ کرنے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :