متحدہ عرب امارات حکومت کو مبینہ طور پر ختم کرکے خلافت قائم کرنے کے الزام میں 41 افراد کیخلاف ٹرائل کا آغاز

پیر 3 اگست 2015 13:35

متحدہ عرب امارات حکومت کو مبینہ طور پر ختم کرکے خلافت قائم کرنے کے الزام ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) متحدہ عرب امارات حکومت کو مبینہ طور پر ختم کرکے خلافت قائم کرنے کے الزام میں 41 افراد کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی وکیل نے بتایا کہ ملزمان میں یو اے ای کے شہری اور غیر ملکی شامل ہیں جو کہ مبینہ طور پر ایک دہشت گرد گروپ قائم کرکے خلافت کے قیام کے لیے حکومت پر قبضہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام ہے کہ وہ گروپ کے دیگر افراد کو اسلحہ چلانے اور دھماکا خیز مواد کو بنانے کی ٹرینگ دینے کیلئے کمیپ بنارہے تھے تاکہ یو اے ای حکومت پر حملے کی تیاری کی جاسکے۔حکومتی وکیل کے مطابق ملزمان غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھے تاکہ اپنے مقاصد کو حاصل کرسکیں۔خیال رہے کہ یو اے ای گذشتہ سال ستمبر سے شام میں داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی اتحاد کا حصہ ہے۔