ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ کا خطہ زیادہ محفوظ ہوگیا ہے ‘امریکہ

پیر 3 اگست 2015 13:33

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ کا خطہ زیادہ محفوظ ہوگیا ہے اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

کیری نے یہ بات قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقاتوں کے بعد کہی، ان ملاقاتوں میں مصر اور علاقائی امور پر بات کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ویانا میں طے پانے والے معاہدے پرمکمل طور پر عمل درآمد ہوا تو مصر اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور مصر کا مشترکہ موقف ہے کہ ایران خطے کو غیرمستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور ایسے میں اس کے جوہری پروگرام کا پرامن ہونا نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :