شمالی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے ‘ نائیجرین فوج

پیر 3 اگست 2015 13:32

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) نائجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بوکو حرام کی قید سے بازیاب کروانے والوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔فوج کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بازیاب ہونے والوں میں اپریل 2014 میں چیبوک کے سکول کے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں فوج نے بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ۔

نائجیریا میں 2014 سے اب تک شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ساڑھے پانچ ہزار افراد کو ہلاک کیا ہے۔چیبوک کے سکول سے اغوا کی گئی دو سو سے زائد لڑکیاں ایک سال گزرنے کے بعد بھی تاحال لاپتہ ہیں بوکو حرام نے ان لڑکیوں کو سکول پر حملے کے دوران اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

مغوی بنائی گئی زیادہ تر لڑکیاں عیسائی تھیں۔گذشتہ سال اکتوبر میں حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی اور لڑکیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن بوکو حرام نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا تھا شمالی ریاست چیبوک کے سکول سے لڑکیوں کے اغوا کے خلاف دنیا بھر میں آواز اْٹھائی گئی تھی اور لڑکیوں کی رہائی کے لیے آن لائن مہم میں ہزاروں افراد شامل ہوئے تھے۔

چین اور امریکہ سمیت مختلف ممالک نے لڑکیاں کی بازیابی کے مدد کی پیشکش کی تھی۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق2014 کے بعد سے اب تک اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے کم سے کم دو ہزار خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کیا ۔

متعلقہ عنوان :