حکومت خواتین کو معاشی، معاشرتی اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ حمیدہ وحیدالدین

پیر 3 اگست 2015 13:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ محکمہ ترقی خواتین کے زیراہتمام صوبہ بھر میں خواتین کے حقوق کی مہم میں تیزی لائی جائے۔وہ محکمہ ترقی خواتین میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ صوبائی سیکرٹری آمنہ امام نے حمیدہ وحیدالدین کو محکمہ امور اور پراگریس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وویمن پیکیج 2014کے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جائیں۔ اجلاس میں ہراسمنٹ ایکٹ 2012، ورکنگ وویمن ہوسٹل ، گھریلو ورکروں کی تربیت ، خواتین کی ترقی کیلئے مزید اقدامات، نجی شعبے میں خواتین کی شرکت کیلئے ریسرچ، آگاہی مہم سمیت اہم نکات پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد خواتین کو معاشی ، قانونی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنا ہے۔