تحریک انصاف نے الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
پیر 3 اگست 2015 13:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کے خلاف قراداد جمع کرائی جس کے متن کے مطابق الطاف حسین باقاعدگی سے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ، بھارت اور نیٹو سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کے لئے درخواست کر رہے ہیں ۔
اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقرر کردہ سزائیں دی جائیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں پاکستان لایا جائے ،ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرانے کے لئے حکومت سخت ترین کارروائی کرے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں قیام امن کے لئے پاک فوج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.