الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مزمتی قرارداد جمع

پیر 3 اگست 2015 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مزمتی قرارداد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کے خلاف قراداد جمع کرائی جس کے متن کے مطابق الطاف حسین باقاعدگی سے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ وہ اقوام متحدہ، بھارت اور نیٹو سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کے لئے درخواست کر رہے ہیں اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقرر کردہ سزائیں دی جائیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے اور ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرانے کے لئے حکومت سخت ترین کارروائی کرے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں قیام امن کے لئے پاک فوج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔